Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان بدستور ”خطرناک“ ہے، ایشٹن کارٹر

واشنگٹن .... امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان کو بدستور ”خطرناک“ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 8برسوں میں کامیابیوں کے باوجود ”چیلنجز“ موجود ہیں۔ سبکدوش امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے الوداعی یادداشت میں کہا کہ گزشتہ 8برسوں میں افغانستان میں کئی شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان کے تعلقات اورروابط کار کو مزید توسیع دینے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھی گی ۔انہوں نے کہاکہ امریکا نے افغان فورسز کے استعدادکار میں اضافہ کیلئے کئی اقدامات کئے اس وقت افغان فورسز کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔محکمہ دفاع کے ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان بدستور ”خطرناک“ ملک ہے۔ 8برسوں میں کامیابیوں کے باوجود ”چیلینجز“ موجود ہیں۔انہوں نے افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون کو جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: