Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی ریٹائرمنٹ کا وقت نہیں آیا، مصباح الحق

سڈنی... پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا وقت نہیں آیا ۔ پاکستانی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں شرکت کرنا ہے پھر سپر لیگ ہوگی اس کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچونگا۔ سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی میرے پاس کافی وقت ہے آئندہ سیریز مارچ میں کھیلنا ہے اس وقت تک میں اس بارے میں اپنا ذہن بنا لونگا۔ آسٹریلیا میں بیٹسمین کے طور پر ناکامی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دباو میں آکر غلط شاٹس کھیلے ۔ یہی صورتحال نیوزی لینڈ میں بھی رہی۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ رہا ہوں۔ 
 

 

شیئر: