Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی بورڈ " پرانے نوٹ" قبول کررہا ہے

ممبئی.... انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں یووراج سنگھ کی شمولیت پر شائقین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک شائقن نے کہا کہ یووراج کی شادی میں کوہلی کے رقص نے واضح کردیا تھا کہ یووراج ٹیم کا حصہ ہونگے۔ دوسری جانب یووراج کے علاوہ سریش رائنا اور اشیش نہرا کے انتخاب پر لوگوں کا کہنا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ ا ب بھی پرانے نوٹ قبول کررہا ہے۔ یاد رہے کہ ان سینیئر کھلاڑیوں کو انگلینڈ کیخلاف آئندہ ہفتے شروع ہونے والی سیریز کیلئے منتخب کئے جانے پر کرکٹ حلقے حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ 

 

شیئر: