Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی 20 میں بھی شکست

ماونٹ مانگانوئی... بنگلہ دیشی ٹیم ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کلین سویپ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے کورے اینڈرسن کے ناقابل شکست 94 رنز اور کپتان کین ولیمسن کے ساتھ ان کی 124 رنز کی عمدہ شراکت کے ذریعے تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 27 رنز سے جیت لیا۔ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 167 رنز ہی بنا سکی اور اس کے 6 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ کپتان اور اوپنر کین ولیمسن جیمی نیشام کے ساتھ اننگر کا آغاز کرکے صرف 24 رنز کی بنیاد فراہم کرسکے تھے تاہم انہوں نے کورے اینڈرسن کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں تمام کسر نکالتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی ۔ کورے اینڈرسن نے2چوکوں اور 10 چھکوں کی دھواں دھار اننگز کھیلتے ہو ئے 94 رنز اسکور کئے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ اوورز ختم ہوجانے سے صرف 6 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر پائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے روبل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز نہ کرسکی۔ سومیاسرکار اور شکیب الحسن نے بالترتیب 42 اور 41 رنز بناکر ہدف تک رسائی کی کچھ امید پیدا کی لیکن ان کے آوٹ ہونے کے بعد یہ توقع بھی ختم ہوگئی۔ کورے اینڈرسن کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا

شیئر: