Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی جانب سےٹریننگ ورکشاپ

کویت میں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کے ٹریننگ کنسلٹنٹ انور علی کو یادگار شیلڈ پیش کی جارہی ہے

کویت(نیوزڈیسک)پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد فورم ہے جو 2010ء سے کویت میں ہموطنوں کو روزگار دلانے میں معاونت اور کیریئر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے مصروفِ عمل ہے۔ ابتک سینکڑوں پاکستانی اور غیر پاکستانی افراد اس فورم کی پیشہ وارانہ خدمات سے استفادہ کر چکے ہیں۔ وطن ، ہم وطنوں اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار PEFK کی ٹیم رضاکارانہ طور پر اس عظیم انسانی خدمت کے فریضے کو انتہائی ذمہ داری اور احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے اور کویت میں نہ صرف پاکستانی بلکہ غیرملکی کمیونٹی میں بھی پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کو اس کی خدمات کے حوالے سے انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتا ہے اور کویت میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور پاکستانیوں کا Soft Image بہتر کرنے میں PEFK کا کردار نمایاں ہے۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت نے ورکنگ پروفیشنلز کیلئے "Corporate Presentation Skills"کے موضوع پر ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا ، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی پروجیکٹ مینیجرز، ڈائریکٹرز اور مارکیٹنگ مینیجرز نے شرکت کی۔ اس کا اہتمام PEFKکے ٹریننگ اور ڈویلمپنٹ ڈویژن کے ہیڈ انور علی اور انکی ٹیم نے کیا تھا۔ PEFKٹریننگ ہیڈ انور علی نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پریزنٹیشن دی جو کہ مختلف مراحل اور ایکسرسائز پر مشتمل تھی۔ مس سعدیہ بیگ اور وقاص احمد نے ٹریننگ میں بھرپور معاونت کی۔ تمام شرکاء نے ٹریننگ میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسے انتہائی مفید قرار دیا۔ اس موقع پرفورم کے بانی و صدر عرفان عادل نے فورم کے اغراض و مقاصدسے آگاہ کیا۔ انھوں نے مزید ٹریننگ کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے ٹریننگ کنسلنٹ انور علی کی خدمات اور انتھک محنت کو سراہا۔ PEFKٹریننگ کنسلنٹ انور علی نے شرکا ء کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹریننگ ورکشاپ میں جنرل مینیجرز، ڈائریکٹر اور پروجیکٹ مینیجرز کی شرکت اور دلچسپی بہت حوصلہ افزاء ہے۔ PEFK کے جنرل سیکریٹری محمد عرفان شفیق نے کہا کہ ان شااللہ پاکستانی کمیونٹی کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی افراد PEFKکی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ تقریب میں ٹریننگ کنسلنٹ انور علی کو یادگار ی شیلڈ پیش کی۔ اسکے بعد ٹریننگ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ٹریننگ کے اختتام پر دعاکے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

شیئر: