Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: نمائش میں ہولناک آتشزدگی،سیکڑوں اسٹالز جل کر راکھ

    حیدرآباد - - - - حیدرآباد کی صنعتی نمائش میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاجس میں تقریباً 300 اسٹالزجل کر تباہ ہوگئےاور 7افراد زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی13 ٹیمیں جائےوقوعہ پر پہنچیں اورجدوجہد کے بعد آگ پر قابوپایا۔ پولیس نے زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا۔ بڑی تعداد میں کشمیری تاجروں نے حیدرآباد کی اس نمائش میں اسٹالز لگائے ہوئے تھے ، اسٹالز  کے مالکان کو بہتر آمدنی کی امیدتھی تاہم ان کے خواب چکنا چور ہوگئےدستکاری کے ماہر اشفاق اور ان کے بھائی شفاعت حسین نے کہاکہ آتشزدگی کے واقعہ کے بعدان کے جسم پر صرف کپڑا محفوظ رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سےفی الحال کوئی امداد کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ متاثرین میں 80فیصدکشمیری ہیں، ان کے شناختی کارڈز بھی آگ کی نذر ہوگئے ۔واضح ہو کہ ہرپورے ملک سے مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں ۔اس نمائش میں کشمیر کے تقریباً 250تا300  اسٹالز نمائش میں لگائے جاتے ہیں جن میں خشک میوہ جات، کپڑوں ،ساڑیوں اور شالوں ، گرم ملبوسات کے اسٹالز شامل ہوتے ۔متاثرین نے بتایا کہ نمائش میں آگ بجھانے کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے تمام مصنوعات جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے آتشزدگی کے اسباب جانے کی کوششیں شروع کردیں۔
مزید پڑھیں:-  - - - -راجستھان: رام گڑھ سیٹ پر کانگریس کی صفیہ خان228 12ووٹوں سے کامیاب

 

شیئر: