دہلی: پولیس اہلکارنے ریوالور سے گولی مار کرخود کشی کرلی
نئی دہلی۔۔۔۔شمال مشرقی دہلی کے دیال پور میں والد کی موت سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر ایک پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔مرنیوالے 30سالہ پولیس اہلکارسریش کے پاس سے کسی قسم کا سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا۔وہ راجستھان کے ضلع جے پور کا باشندہ تھا ۔ دہلی پولیس میں تعینات تھا ۔پولیس کو اطلاع ملی کہ دیال پور میں واٹر ٹینک کے قریب رہائش پذیر سریش نے سروس ریوالور سے سر میں گولی مار لی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی حالت میں جگ پرویش چند اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔پولیس نے لاش اسپتال کے سرد خانے میں جمع کرادی۔ڈی سی پی اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ مرنیوالے نے کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ اپنے والد کی موت سے انتہائی غم زدہ اورصدمے کے عالم میں تھا۔
دہلی میں پولیس اہلکاروں کی خود کشی کے واقعات
٭29نومبر2018ء کو اے سی پی پریم ولبھ نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں 10ویں منزل سے چھلانگ لگا کر جان دیدی تھی۔
٭16نومبر 2018ء کو ہیڈ کانسٹیبل سوہن لال نے دہلی سیکریٹریٹ کی وی آئی آئی پی پارکنگ میں گولی مار کر خود کشی کی تھی۔
٭یکم جون 2018ء کو حولدار جتیندر نے پی ٹی سی کیمپس میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔