Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فونز پر انحصار، ذہنی صلاحیت متاثر

ٹوکیو ..... آج کے دور میں موبائل اور اسمارٹ فونز وغیرہ اتنے عام ہوگئے ہیں کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہونگے جنکے پاس ایسا فون نہ ہو۔ کچھ لوگ ہر وقت موبائل فون پکڑے یا بغیر پکڑے کسی نہ کسی سے مصروف گفتگو نظر آتے ہیں . اسمارٹ فونز والے طرح طرح سے ان فونز سے استفادہ کرتے نظر آتے ہیں یہ ایک عام سی عادت یا بات ہے مگر بہت سے ماہرین صحت اور سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ فونز پر زیادہ انحصار ذہنی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اسلئے ایسے فونز ہر وقت ساتھ رکھنے سے گریز کرنا چاہئے۔ جاپان کی ہوکائیڈویونیورسٹی اور چوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں پروفیسر چون ایسیچرو کاواہارا اور پروفیسر موٹو ہیرو ایٹو کا کہناہے کہ انہوں نے جب اسمارٹ فون رکھنے والے 40انڈر گریجویٹ طلباءکی ذہنی حالت کاجائزہ لینے کی کوشش کی تو وہ بڑی حد تک غائب دماغ پائے گئے۔ وہ بات ہم سے کررہے تھے مگر انکی توجہ کسی اور طرف ہوتی تھی اور یہ سب کچھ اسمارٹ فونز پاس رکھنے اور ان پر زیادہ بھروسہ کرنے کا نتیجہ تھا جبکہ اسمارٹ فونز اپنے پاس نہ رکھنے والے طلباءکی توجہ بیدار رہی اور دماغ بھی حاضر پایا گیا۔ تجربے کے دوران اسمارٹ فونز والے طلباءنے کسی خاص بات کا جواب دینے یا پتہ چلانے یا نشاندہی کرنے میں اچھا خاصا وقت لیا اور جواب بھی نامکمل ہی دیا۔
 

شیئر: