Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زخم رہے گا نہ کوئی داغ

پینسلوانیا ..... آئے دن انسان کو چھوٹے بڑے زخم لگ جاتے ہیں۔ جن کا فوری علاج بھی ہوجاتا ہے مگر علاج کے بعد زخم اپنا داغ چھوڑ جاتا ہے جو لوگ اپنی جلد کو صاف ستھرا رکھنا اور دیکھنا چاہتے ہیں انہیں یہ داغ بہت برا لگتا ہے۔ ایسی دوا کی تلاش ایک عرصے سے جاری تھی کہ جو زخموں کو بھر بھی دے اور اسکا داغ بھی نہ رہے۔ برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعدسائنسدانو ںنے زخموں کے اندمال کا نیا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں خود زخموں کے اندر موجود عام قسم کے خلیوں کو موٹے اور دبیز خلیوں میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔ ان موٹے خلیوں کو جراحت کی زبان میں ایڈی پوسائٹس کہا جاتا ہے ۔یہ خلیے بالعمو م جلد میں پائے جاتے ہیں مگر کوئی زخم لگتا ہے تو یہ خلیے ضائع ہوجاتے ہیں۔جب زخم بھر جاتا ہے تو یہ خلیے غائب ہوجاتے ہیں مگر داغ اپنی جگہ برقرار رہتا ہے۔ اب جو سائنسدانوں نے زخم کا ایسا علاج دریافت کیا ہے جس میں زخم کا کوئی داغ نہیں رہیگا اور زخم بھی بھر جائیگا۔ یہ علاج ایک خاص قسم کا ٹشو ہے جس میں کوئی بال یا رواں نہیں ہوتا۔یونیورسٹی آف پینسلوانیہ کے سائنسدانوں نے زخم کے اندمال کا یہ طریقہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ زخم لگنے کی صورت میں غائب ہوجانے والے خلیوں کو دوبارہ پیدا کرلیا جائے تاکہ داغ نہ رہے۔
 

شیئر: