Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کا انجن بند نہ کرنے پر جرمانہ

  مشی گن .... بہت سے لوگ گاڑیوں سے اترتے ہی عجلت کے باعث گھروں میں گھس جاتے ہیں اور انجن بند کرنا بھول جاتے ہیں۔ کافی دیر بعد جب انہیں خیال آتا ہے تو اس وقت تک یا تو انجن سے دھواں اٹھنے لگتا ہے یا بیٹری کام کرنا چھوڑ دیتی ہے اور پھر گاڑی کو اس جگہ سے ہٹاکر دوسری جگہ لیجانا ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ ایسی تکلیف کار کے مالک کو تو اٹھانا پڑتی ہے مگر اگر چلتے انجن کی وجہ سے گاڑی گرم ہوجائے اور آگ لگ جانے کا احتمال ہو تو آس پاس کے لوگ بھی گھبرا جاتے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ یہاں اسو قت ہوا جب ٹیلر ٹروپیانو نامی شخص نے اپنی کار اپنے دروازے کے سامنے اس حالت میں چھوڑدی کہ انجن چل رہا تھا اور چابی اس کے اگنیشن میں لگی ہوئی تھی۔ 7سے 8منٹ بعد وہ کسی کام سے باہر آیا تو گرم گاڑی کو تو بعد میں دیکھا مگر شیشے پر لگی چالان کی رسید انکے سامنے تھی جس پر ٹریفک پولیس والوں نے 128ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔ صورتحال دیکھ کر وہ بہت برہم ہوئے اور فیس بک پر یہ پیغام ٹریفک پولیس کیلئے چھوڑا کہ وہ فضول باتو ںمیں لگ کر اپنا وقت ضائع کرتے ہیں ا سلئے ا نہوں نے معافی مانگنے یا معذرت سے بھی انکار کردیا۔
 

شیئر: