Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہودی بستیوں کی تعمیر دو ریاستی حل میں رکاوٹ ہے، اوباما

واشنگٹن...... امریکی صدر اوباما نے کہاہے کہ امریکہ کا مستقبل 8 سال پہلے کی نسبت بہتر اور محفوظ ہاتھوں میںہے۔اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے۔ وہ شکاگو کے کنونشن سینٹر میں الوداعی خطاب کررہے تھے۔جہاں20 ہزار کے قریب لوگ موجودتھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ نسل پرستی نے ہمارے ملک کو ماضی میں تباہ کیا اور یہ مسئلہ آج بھی ہے۔ تارکین وطن کے بچوں پرتوجہ نہیں دی گئی تویہ امریکی بچوں سے بھی زیادتی ہوگی۔دریں اثناءاسرائیلی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں صدر اوبامانے اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر کو فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پالیسی کے باعث فلسطینی ریاست کا قیام مشکل ہے۔ اس سے 2 ریاستی حل کی کوششوں کو ناکامی کا سامنا ہو گا اور مسئلہ مزید الجھ جائے گا۔
 

شیئر: