Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ، توانائی منصوبوں پر 163ارب ڈالر

ابوظبی۔۔۔۔متحدہ عرب امارات توانائی کے نئے منصوبوں پر163ارب ڈالر کا سرمایہ لگائے گا۔ امارات کے نائب صدر محمد بن راشد نے بتایا کہ آئندہ 3عشروں کے دوران ماحولیاتی اہداف اور ضرورتوں میں توازن پیدا کرنے کیلئے توانائی منصوبہ تیار کیاہے۔ امارات کو پوری دنیا میں تیل کا اہم مرکز مانا جاتا ہے۔ اس نے تیل پر انحصارکم کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔اس سے قبل دبئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2030ء میں ایک ہزار میگا واٹ توانائی پیدا کرنیوالا شمسی توانائی اسٹیشن تعمیر کریگا۔

شیئر: