Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ محمد بن سلمان: پاکستانی میڈیا پرجوش

ریاض ۔۔۔ سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے 16فروری 2019ءسے شروع ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے پاکستانی اخبارات، ریڈیو ، سیٹلائٹ چینلز نے رائے عامہ ہموار کرنا شروع کردی۔ اس حوالے سے پاکستانی میڈیا دونوں ملکوں کے تاریخی روایتی تعلقات کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کررہا ہے۔ سعودی عرب کے مختلف صوبوں اورشہروں میں موجود اپنے نمائندوں کے توسط سے مملکت میں موجود پاکبانوں کے تاثرات بھی ریکارڈ پر لائے جارہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کے تمام سرکاری اور نجی شعبوں میں مختلف سطحوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اس حوالے سے سعودی شہریوں کی جانب سے پاکستانی کارکنان کے تئیں برادرانہ جذبات و احساسات کا اظہا ر بھی بھرپور شکل میں کیا جارہا ہے۔سعودی عرب نے مختلف اوقات میں پاکستان اور اسکے عوام کی جو خدمت کی اس کے نمونے بھی پاکستانی میڈیا پیش کررہا ہے۔
 

شیئر: