Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،چین راہداری ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا، خورشید بھلی

 
بیرون ملک مقیم تارکین ملکی معیشت کےلئے اہم ہیں ،ریاض میں تقریب سے خطاب
 
ریاض(ذکاءاللہ محسن) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاکستان کی معیشت پہلے سے نہ صرف بہت مضبوط ہوئی بلکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور سیاسی رہنما چوہدری خورشید احمد بھلی پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے رہنما چوہدری یونس کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پاکستانی کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا زرمبادلہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کر رہا ہے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے رہنما ڈاکٹر سعید احمد وینس نے ادا کیے۔ تلاوت قاری زمان نے کی۔ نعت محمد اصغر چشتی نے پیش کی ۔اظہار تشکر ملک شکیل نے پیش کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما انجینیئر راشد بٹ نے کہا کہ ریاض کمیونٹی کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔ ہارون خاں نے کہاکہ سعودیہ میں آکر یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے ہم لوگ پاکستان میں موجود ہیں ۔وقار نسیم وامق نے اپنا کلام سنا کر داد حاصل کی۔شیخ سعید ، امین تاجر ، چوہدری مبین اور دیگربھی موجود تھے۔

شیئر: