Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کوکنگ فیصل ایوارڈ دینے کا فیصلہ انتہائی مناسب ہے ، مفتی اعظم

  ریاض ..... مملکت کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو شاہ فیصل ایوارڈ دینے کا فیصلہ انتہائی مناسب ہے ۔ وہ اسلام اور مسلمانو ںکی جو خدمت کر رہے ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ سبق نیوز نے ریڈیو پر آل الشیخ کے انٹرویو کا حوالے دیتے ہوئے لکھا جس میں آل الشیخ نے کہا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی شخصیت سب کے سامنے ہے ۔ وہ ہمیشہ عالم اسلام اور مسلمانو ںکے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔ خادم حرمین نے ضیوف الرحمان کے آرام اور سہولت کےلئے جو خدمات انجام دیں وہ سنہری الفاظ میں درج کرنے کے لائق ہیں ۔ عالم اسلام کی خدمت کا ذکر کرتے ہوئے مفتی ا عظم نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلامی اتحاد کےلئے جو مثالی خدمات انجام دیں ان سے کسی کو انکار نہیں ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مثالی شخصیت کے بے شمار پہلو ہیں جن میں سب سے خوبصورت رخ انکا ہر ایک کی بات سننا ہے ، وہ ہمیشہ یہ کہتے ہیں جو مجھے میری کمی بتاتا ہے اللہ اس پر اپنی رحمت فرمائے۔میں ہر قسم کی نصیحت سننے کےلئے تیار ہوں خواہ وہ ٹیلی فون پر ہویا تحریری طور پر ۔ واضح رہے امسال کنگ فیصل خدمت اسلام ایوارڈ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دینے کا اعلان گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیاجو شاہ فیصل فاونڈیشن کے چیئر مین بھی ہیں۔ 

شیئر: