Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاشم آملہ کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ

جوہانسبرگ...جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف بیٹسمین ہاشم آملہ نے سری لنکا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کرکے میچوں کی سنچری مکمل کر لی۔ ہاشم آملہ ان دنوں زیادہ اچھی بیٹنگ نہیں کر پا رہے اور یہ میچ ان کیلئے فارم میں واپسی اور 100 ٹیسٹ کو یادگار بنانے کا موقع بھی ہے۔ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسس کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہاشم آملہ اس ٹیسٹ کو اچھی کارکردگی کے ذریعے یادگار بنانے میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر ہاشم آملہ ٹیسٹ ٹیم کے آخری کھلاڑی ہوسکتے ہیں جنہیں میچوں کی سنچری مکمل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کسی اور کھلاڑی کیلئے اب یہ اعزاز حاصل کرنا آسان نہیں رہا۔ ہاشم آملہ اپنی بیٹنگ سے کئی مرتبہ ٹیم کو فتوحات دلا سکے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ وہ اس میچ میں بھی فتح گر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہونگے۔ 
 
 

 

شیئر: