Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون 7 بھی پھٹ گیا

  لندن ..... ایک عرصے سے مختلف عام موبائل فونز اور بالخصوص اسمارٹ فونز کے اچانک پھٹ جانے اور پھر ان میں آگ لگ جانے کے واقعات تواتر سے پیش آرہے ہیں۔ حال ہی میں سامنے آئی جب چارج پر رکھا ہوا ایک آئی فون 7زور دار دھماکے سے اچانک پھٹ گیا۔ جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ ایپل والوں نے اب تک اس سلسلے میں جو تحقیقات کرائیں ان سے پتہ چلا کہ ان دنوں نئے موبائل فونز اور اسمارٹ فونز نسبتاً زیادہ ہی گرم ہوجاتے ہیں اور گرمی اتنی شدید ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف دھماکوں سے پھٹ جاتے ہیں بلکہ شعلوں میں تبدیل ہوکر جل کر تباہ ہوجاتے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ کے حوالے سے جو وڈیو سامنے آئی ہے وہ کسی نامعلوم مقام کی ہے ۔ 2افراد موبائل فون ریپیئر کرنے والی ایک دکان میں بات کررہے ہیں اور ا ن میں سے ایک شخص اپنے فون سے غالباً کھیلتا بھی نظر آتا ہے۔ وہ اسے چھوتا، اٹھاتا اور پھر رکھ دیتا تھا اور یہ عمل جاری تھا کہ ایک بار جب اس نے یہ فون جو چارج پر رکھا ہوا تھا اٹھا کر یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ فون پوری طرح چارج ہوچکا ہے یا نہیں تو فون زور دار دھماکے سے پھٹ گیا چنانچہ اسے فون کو پھینکنا پڑا ۔ واضح ہو کہ اس قسم کے واقعات اب عام ہوتے جارہے ہیں۔ گزشتہ مہینے چین سے بھی کئی آئی فونز کے دھماکے سے پھٹ جانے کی اطلاعات ہیں۔

شیئر: