دہلی میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
نئی دہلی۔۔۔دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان بتایا جارہا ہے۔ اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔اتر پردیش کے ضلع میرٹھ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکہ کی زلزلہ پیما ایجنسی (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.5ڈگری تھی۔واضح ہو کہ چندروز قبل بھی جموں و کشمیر سمیت شمالی ہند میں جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ دہلی زلزلہ زون4میں آتا ہے اوریہاں ہلکے پھلکے جھٹکے محسوس کئے جاتے رہتے ہیں۔