بی جے پی ویب کی سرکاری سائٹ ہیک؟
نئی دہلی۔۔۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکاری ویب سائٹ(http://www.bjp.org/)نامعلوم افراد کی جانب سے ہیک کرلی گئی۔ویب سائٹ کھلتے ہی غیراخلاقی جملے تحریر نظر آرہے ہیں جبکہ بی جے پی کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔تقریباً11بجکر 30منٹ پر جب ویب سائٹ کھولی گئی تو اس میں وزیر اعظم مودی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا ایک وڈیو نظرآرہا تھا۔ ساتھ ہی وڈیو سے اوپر قابل اعتراض جملے تحریر تھے ۔لیکن کچھ دیر بعدایررمسیج نظرآتا رہا اور ویب سائٹ بند ہوگئی۔یہ ویب سائٹ 26دسمبر 1995ء کو رجسٹرڈ کرائی گئی تھی۔بتایا جارہا ہے کہ اسے 10اکتوبر 2018ء کے بعد اپ ڈیٹ نہیں کرایا گیا۔واضح ہو کہ 20فروری کوریاست چھتیس گڑھ میں بھی بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی۔ کانگریس سوشل میڈیا انچارج دیویہ اسپندنا نے بھی ٹویٹر پر ویب سائٹ ہیک کرنے سے متعلق بات تحریر کی۔