Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس اور سماج وادی ایک منشور پر الیکشن لڑینگے؟

لکھنو... اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کی صورت میں کانگریس اپنا انتخابی منشور جاری نہیں کرے گی۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کا مشترکہ منشور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو دھڑے کے ساتھ اتحاد پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔کانگریس اور سماج وادی پارٹی اتحاد میں انتخابات لڑتی ہے تو بہار کی طرز پر دونوں جماعتوں کا مشترکہ منشور ہونگے۔ پارٹی لیڈر اتر پردیش میں ’ترقی کے 10فارمولے‘ جاری کرنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ کانگریس کے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کی کسان یاترا کا مطالبہ شامل ہوگا۔پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ کانگریس کی کسان یاترا کے دوران 3 مطالبات کئے تھے۔ کسانوں کا قرض معاف، بجلی کا بل آدھااور فصل کی پوری قیمت۔ ان تینوں مطالبات کو مشترکہ منشور میں جگہ ملے گی۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اسمارٹ فون جیسی اسکیم کا اعلان اور وعدے بھی منشور کاحصہ ہوں گے۔اتحاد کی صورت میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی مشترکہ ریلیاں بھی ہونگیں۔
 

 

شیئر: