Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ون ڈے ،پاکستان کو221رنزکا ہدف

میلبورن .... آسٹریلیا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 221 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 31 رنز کا آغاز فراہم کیا اسی اسکور پر جنید خان نے وارنر اور عثمان دونوں کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیج کر آسٹریلین بیٹنگ لائن کو دھچکا دیا۔ محمد عامر نے مچل مارش کو گولڈن ڈک کو آوٹ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ٹریوس ہیڈ اور اسٹیون نے 45 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور 86 تک پہنچایا لیکن حسن علی نے ہیڈ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔گلین میکس ویل نے اسمتھ کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 42 رنز جوڑے عماد وسیم نے 23 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا۔ گلین میکس ویل نے کپتان اسمتھ کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کی۔دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کیلئے 65 رنز بنائے۔ اسمتھ 60 رنز بنا کر عماد کا شکار بنے۔اگلے ہی اوور میں شعیب ملک کی گیند پر میتھیو ویڈ بھی 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پوری ٹیم 48 اوورز میں220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 جنید خان اور عماد وسیم نے2,2وکٹیں لیں۔ محمد حفیظ کی زیر قیادت پاکستان نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ ان فٹ کپتان اظہر علی کی جگہ اسد شفیق ، وہاب ریاض کی جگہ جنید خان جبکہ محمد نواز کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جوش ہزلےووڈٹیم میں واپس آگئے۔انہوں نے بلے اسٹین لیک کی جگہ لی۔انجری کا شکار ہونے والے کرس لن کی جگہ عثمان خواجہ کو شامل کیا گیا۔

شیئر: