Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: مساجد کے باہر جیب تراش گروہ گرفتار

 
ملزمان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ، ترجمان ریجنل پولیس
 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پولیس نے مختلف مساجد کے باہر نمازیوں کی جیب کاٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جدہ کی بعض مساجد کے باہر جیب تراش گروہ سرگرم ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جس میں نماز ادا کرکے مسجد سے باہر نکلنے والوں کی جیب کاٹی جارہی تھی ۔ کرنل القرشی نے مزید بتایا کہ محکمہ خفیہ کے اہلکاروں نے ویڈیو کا باریک بینی سے تجزیہ کیا تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے ۔ ملزمان کی شناخت کے بعد پولیس انہیں گرفتار کر نے میں کامیا ب ہو گئی ۔ کرنل القرشی کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

شیئر: