Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا پہلا جیٹ پیک کمرشل پائلٹ

  لاس اینجلس.... جیمز بانڈ کی فلموں نے اپنے ناظرین پر کچھ ایسا جادو کردیا تھا کہ لوگ آج بھی کسی نہ کسی بہانے اسکی یاد کو تازہ کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ ایسے ہی شوق کے مارے مقامی ہواباز نے جو بنیادی طور پر ایک سویلین پائلٹ ہے اب دنیا کے پہلے کمرشل جیٹ پیک پائلٹ کی تربیت لینی شروع کردی ہے۔ جیٹ پیک ایوی ایشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ نے جیٹ پیک کا تجربہ کیا تھا۔ کمپنی نے اب ایک شہری کو بھی اسکی تربیت دینی شروع کردی ہے۔ اگرجیٹ پیک ایوی ایشن کا یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو لوگ جیمز بانڈ جیسی ساحرانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔ دوران تربیت جو جیٹ پیٹ استعمال ہوا اسکا وزن زیادہ نہیں۔یہ ایک شخص کو 60میل فی گھنٹے تک کی رفتار اور کم از کم 10منٹ تک ضرور اڑا سکتا ہے۔ نئے جیٹ پیک کو جے بی 10 کا نام دیا ہے۔ کمپنی نے اپنے تیار کردہ ان جیٹ پیکس کی فروخت بھی نومبر سے محدود پیمانے پر شروع کردی تھی۔ تربیت حاصل کرنے والے میتاپولاک نے 100فٹ کی بلندی پر دریائے ٹیمز کے کنارے تقریباً 4منٹ تک کامیاب پرواز کی۔

شیئر: