Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے ساتھ کسی ثالث کی ضرورت نہیں ، ثامر

تہران۔۔۔۔سعودی وزیر مملکت برائے امور خلیج ثامر السبھان نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو ایران کے ساتھ کسی ثالث کی ضرورت نہیں ۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ۔السبھان نے الحیات اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاض تہران کے درمیان مراسلت کا کوئی علم نہیں ۔ایرانی جانتے ہیں کہ اگرسعودی عرب کے ساتھ بہتر بنانا چاہیں گے تو انہیں کیا کچھ کرنا ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی ٹی وی نے عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے اختلافات کم کرنے کیلئے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے پیغام پہنچائے۔

شیئر: