Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کا خطرہ

دبئی... پاکستان کی ون ڈے ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی سے ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کے حوالے سے خطرات درپیش ہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بڑی شکست اسے کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے پر مجبور کرسکتی ہے دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میںبھی صورتحال زیادہ تسلی بخش نہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر پاکستان سے اس کی پانچویں پوزیشن چھین سکتی ہے ۔ پاکستانی ٹیم لگاتار 6 ٹیسٹ میچوں میں شکست اور 2کلین سویپ کے بعد پہلے سے پانچویں نمبر پر پہنچ چکی ہے یہ پوزیشن اب ز یادہ دیر اس کے قبضے میں نظر نہیں آرہی۔ پاکستانی ٹیم اس وقت 97 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک پوائنٹ کے فرق سے چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جیت کر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا آغاز کردیا دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی اسے 5 ویں نمبر پر لاسکتی ہے۔ 

شیئر: