Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا مکی نے زندگی اشاعت دین کےلئے وقف کر دی تھی

 
 پوری زندگی دین اسلام کی اشاعت کےلئے وقف تھی، تبلیغ اسلام کے ذریعے لوگوں کو قرآن اور حدیث سے ہمکنار کیا
 
  ریاض(ذکاءاللہ محسن) مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پر سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مبین چوہدری، ڈاکٹر سعید وینس اور راشد محمود بٹ نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی کی پوری زندگی دین اسلام کی اشاعت کے لئے وقف تھی ۔انہوں نے تبلیغ اسلام کے ذریعے لوگوں کو قرآن اور حدیث سے ہمکنار کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں محمد خالد رانا، یونس ابو غالب، سردار رزاق اور جمیل راٹھو نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ لوگوں کو دائرہ اسلام میں رہ کر زندگی گزارنے کا درس دیا۔ ان کی کاوشوں سے کئی بھٹکے ہوئے لوگوں کو صراط مستقیم کی راہ نظر آئی جبکہ جمعیت علماءاسلام کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا ہمایوں محسود، قاری عزیزالرحمان ہزاروی اور سردار عبدالباسط نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی نے تبلیغ کا کام بخوبی اور احسن انداز سے نبھایا۔ وہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی اللہ کی راہ میں تھے اور لوگوں کو دعوت اسلام دے رہے تھے۔ ان کی وفات پر گہرا دکھ اور رنج ہوا ہے۔ بزم ریاض کے صدر تصدق گیلانی، وقار نسیم وامق اور پاک میڈیا فورم کے صدر ایچ ایم فیاض نے بھی مولانا کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ مولانا مکی کا شمار جید علماءمیں ہوتا تھا ۔

شیئر: