Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے ، احسان دانش

 
نیشنل پیس کونسل پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے کام کر رہی ہے
 
  ریاض(ذکاء اللہ محسن)اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے۔ پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے صدر حاجی احسان دانش نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کیا جو حال ہی میں پاکستان سے واپس سعودی عرب پہنچے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتیں آزادی کے ساتھ اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ نیشنل پیس کونسل پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے کام کر رہی ہے۔ اسی بناء پر ہماری کاوشوں کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کےلئے ہر شخص اپنی سطح پررہتے ہوئے انسان دوستی کو فروغ دے۔ 
 

شیئر: