Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مونٹی پنسر آسٹر یلوی ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر

سڈنی... آسٹریلوی کرکٹ بور ڈ کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سابق اسپنر مونٹی پنسر کو دورہ ہند کیلئے ٹیم کا اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا ۔ مونٹی پنسر ان دنوں سڈنی میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ 34 سالہ مونٹی پنسر نے 2012-13ءکے دورہ ہند میں 17 وکٹیں حاصل کرکے انگلینڈ کو سیریز میں یادگار فتح دلائی تھی۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ ان کی اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ۔ آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ ہند کا دورہ کرنے والی ہے پہلی مرتبہ آسٹریلوی اسکواڈ میں4 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ مونٹی پنسر نے انگلینڈ کی جانب سے 50 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی انہوں نے آخری ٹیسٹ 2013-14 ءکی ایشز سیریز میں کھیلا تھا۔ بورڈ کے ہائی پرفارمنس مینجر پیٹ ہاوڈ نے مونٹی پنسر کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے میں خصوصی دلچسپی لی اور ان کا کہنا ہے کہ سابق انگلش اسپنر اس دورے میں آسٹریلوی ٹیم کیلئے کوچ کے طور پر مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

شیئر: