Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں آگ پر قابو پالیا گیا

جدہ۔۔۔۔۔۔جدہ کے جنوبی ورکشاپوں میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ المدینہ اخبار کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے واضح کیا کہ آگ لکڑیوں کے گودام میں لگی جس نے گاڑیوں ، ورکشاپوں اور مرمت کے سینٹرز کو لپیٹ میں لے لیا۔ دریں اثناء نجران ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان عبدالخالق القحطانی نے بتایا کہ الحضن محلے میں کارکنان کی رہائش میں لگنے والی آگ بجھا دی۔اس میں ہندوستانی کارکنان کے متعدد کمرے جل گئے۔ 2افراد جھلس گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شیئر: