Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصام الحق کی فیڈرر سے ملاقات

میلبورن... پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن کے پریکٹس سیشن کے دوران سابق عالمی نمبر ون سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر سے ملاقات کی۔ پریکٹس میں مصروف اعصام نے قریبی کورٹ میں فیڈرر کو پریکٹس میں مصروف دیکھا تو ان کی جانب چلے گئے اور کچھ دیر تک ان سے کھیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیڈرر ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور سوئس اسٹار کی کھیل سے لگن سب کیلئے مثال ہے۔ 

 

شیئر: