Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رشوت دینے والا ایشیائی گرفتار

بحرین ۔۔۔۔ محکمہ انسداد بدعنوانی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والے ایشیائی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم اپنے ساتھی کے پاسپورٹ پر غیر قانونی طریقے سے محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی مہر لگانا چاہتا تھا جس کے لئے اس نے محکمہ پاسپور ٹ کے افسر کو رشوت کی آفر کی ۔ آفسیر نے اس کی اطلاع محکمہ انسداد بدعنوانی کو کردی جہاں سے ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ ملزم کو رنگے ہاتھوں رشوت دیتے ہوے گرفتار کیا جاسکے ۔ خفیہ ٹیم نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ محکمہ پاسپورٹ کے افسر کو رشوت دے رہا تھا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپر دکر دیا گیا ۔ 
 

شیئر: