Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض نے میٹرو منصوبے کا جائزہ لیا

ریاض.... گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیزنے ریاض میٹرو منصوبے کا جائزہ لیا اور جاری کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گورنر ریاض جو منصوبہ کمیٹی کے نگران اعلیٰ بھی ہیں کے ہمراہ وزیر بلدیات اور دیہی ترقی انجینیئر عبداللطیف آل الشیخ ، وزیر نقل و حمل سلیمان الحمدان ، وزیر شہری خدمات خالد عبداللہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار اور فنی ماہرین بھی موجود تھے ۔ گورنر ریاض اور انکے ہمراہ ٹیم کو میٹرو اسٹیشن کا مفصل دورہ کروایا گیا بعدازاں انہیں زیر زمین ٹریک پر بھی لے جایا گیا جوسطح زمین سے 35 میٹر نیچے بنایا گیا ہے ۔ گورنر ریاض کو ماہرین نے نقشوں کی مدد سے بطحا ءکراسنگ کے مقام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بطحاءکراسنگ شاہراہ امام فیصل بن ترکی کے نیچے تعمیر کی جارہی ہے ۔ واضح رہے ریاض میٹرو کا منصوبہ بہت بڑا ہے جو زیر زمین ٹرین اور گاڑیوں کے لئے تعمیر کیاجارہا ہے جس کی تعمیر مکمل ہونے پر شہریو ںکو کافی سہولت ہو جائے گی ۔

شیئر: