Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں ٹیکسی طیارے

  لندن..... برطانیہ میں رواں سال ”ٹیکسی طیارہ“ شروع کئے جارہے ہیں۔55پونڈ میں جنوبی انگلینڈ سے فرانس کا سفر طے کیاجاسکے گا۔ڈیلی میل کے مطابق ”ویوز“ نام کی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال جولائی میں 5ملین پونڈ کی خطیر رقم سے 3”ٹیکسی طیارے“ جلد شروع کئے جائینگے۔ یہ طیارے موبائل ایپ کے ذریعے بک کئے جاسکیں گے۔بکنگ روانگی سے 30منٹ پہلے تک کی جاسکے گی۔آپ طیارے کو اپنے مقام پر بلواسکیں گے۔کمپنی نے کہا ہے کہ طیارے میں 14نشستیں ہونگی ۔ جلد ہی اس ”ٹیکسی طیارے “ کی سروس کے برطانیہ بھر میں شروع کردیا جائیگا۔

شیئر: