Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودائزیشن کے مختص پیشوں پر ورک پرمٹ نہیں ملے گا

دمام۔۔۔۔۔۔مشرقی ریجن میں وزارت محنت و سماجی فروغ کی نگراں ٹیموں کے رکن ابراہیم المرزوق نے واضح کیا ہے کہ سعودائزیشن کیلئے مختص پیشوں پر کسی غیر ملکی کارکن کو ورک پرمٹ نہیں دیا جائے گا۔نجی اداروں میں ملازمت کے معاہدوں میں کئی ترامیم کی گئی ہیں۔جوملازمتیںسعودیوں کیلئے مختص ہیں یا کی جائیں گی ان پر کسی غیر ملکی کو ورک پرمٹ جاری نہیں کیا جائیگا۔ المرزوق نے واضح کیا کہ وزارت محنت نے 50سے زیادہ ملازمین والے نجی اداروں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ اپنے یہاں سالانہ کم از کم 12فیصد سعودیوں کو روزگار کی تربیت فراہم کرینگے۔ تربیت حاصل کرنیوالے سعودیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ تربیت کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعداسی ادارے میں ملازمت کرینگے۔ المرزوق نے القطیف کمشنری کے ایوان تجارت میں لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ ملازمت کے نئے معاہدوںمیں سعودائزیشن ، تربیت اور کارکن پر پابندیوں کے حوالے سے متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ المرزوق نے بتایا کہ 5برس سے کم مدت تک کے ملازمین کیلئے سالانہ 21دن چھٹی مقرر کی گئی ہے جبکہ 5برس سے زیادہ ملازمت کرنیوالوں کیلئے چھٹی کی مدت 30دن متعین کردی گئی۔ تاہم آجر اور اجیر باہمی اتفاق سے ردوبدل کرسکتے ہیں بشرطیکہ ترمیم قانون کے دائرے میں ہو۔شادی کیلئے 5دن اور قریب ترین رشتے دارکی موت پر بھی اتنی ہی چھٹی ملے گی۔ حج کی چھٹی وقوف عرفہ سے ہوگی۔ عیدین کی چھٹیاں 4دن سے کم نہیں ہوگی۔ نہایۃ الخدمہ کا مکافہ بھی دیا جائے گا۔ کسی ملازم کا معاہدہ پورا ہوجائے گا تو ایسی صورت میں اسے 5برس تک سالانہ 15دن کی تنخواہ اور 5برس مکمل کرنے پر ایک ماہ کی تنخواہ دی جائیگی۔ کسی شخص نے 2برس سے کم ملازمت کرکے استعفیٰ دیدیا تو اسے نہایۃ الخدمہ مکافہ نہیں ملے گا۔ 2سے 5برس ملازمت کرنے پر استعفیٰ دینے کی صورت میں انتہائی مکافہ دیا جائے گا۔ 5سے 10برس تک 2تہائی اور 10برس بعد مکمل مکافہ کا استحقاق ہوجائے گا۔

شیئر: