Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی،اسکول بس اور ٹرک میں تصادم ، مرنےوالے25 ہوگئے

لکھنو... یوپی کے ضلع ایٹہ میں جمعرات کی صبح اسکول بس اور ٹرک میں تصادم سے مرنے والے 25طلباءو طالبات کی تعداد25 ہو گئی۔ 40بچے زخمی ہیں ۔ اسکول بس ڈرائیور مرنے والوں میں شامل ہے ۔شدید دھند کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ٹرک میں ریت بھری ہوئی تھی سامنے سے آنے والی اسکول بس سے ٹکرا گیا۔ اسکول بس تباہ ہوگئی۔ بس میں 70بچے سوار تھے ۔ضلع ایٹہ اور اس کے پڑوسی اضلاع میں دھند کے باعث اسکول اور کالجوں کو 20جنوری تک بند کردیا گیا تھا لیکنجے ایس پبلک اسکول نے ضلع انتظامیہ کا حکم نہ مان کر اسے کھلے رکھا۔ ضلع مجسٹریٹ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔ 

 

شیئر: