Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کے لئے خدمات پر سعودی عرب کو خراج تحسین

 
حرمین کے لئے ٹرین سروس بھی جلد شروع ہونے والی ہے،محمد کمال
 
محمد عامل عثمانی ۔۔ مکہ مکرمہ 
 
پاکستان کی سماجی شخصیت محمد کمال میاں جمیلی سلطان قادری نے سعودی انتظامیہ زائرین کےلئے خدمات اور سہولتوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جلد مدےنہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان ٹرین سروس شروع ہونے والی ہے۔اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد کمال میاں نے کہا کہ اسلامی تہذیب کا بنیادی امتیاز یہ ہے کہ اس میں ہر انسان کی زندگی میں اللہ کی عبادت نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ وہ دن میں 5 مرتبہ نماز میں اللہ کے سامنے جھکتا ہے اگر کسی جگہ پر غیر مسلموں کے ساتھ ہوتو اس کی نماز اور کھانے میں حلال وحرام میں تمیز ا سے فوراً دوسروں سے ممتاز کردیتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور سنت النبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی مقدم رہتی ہے۔مسلمانوں میں اختلافات بھی ہوتے رہتے ہیں تاہم امت مسلمہ یک جان کی مانند ہے ،انھوں نے کہاکہ حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح وبہبود ہے۔ مسلم معاشرے میں برائیاں گھر کرچکی ہیں جھوٹ ، ملاوٹ ، رشوت ،دغا بازی اور چوری ہمارے معاشروں پھیلتی جارہی ہے اس کی روک تھام کیلئے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔
******

شیئر: