Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گمان نہیں تھا جو شخص کرائے دار بن کر آیا ہے وہ دہشتگرد ہوگا

  جدہ.... الحرازات محلے میںمتاثرہ فارم ہاوس کے مالک کا کہناتھا کہ اسے اس بات کا گمان بھی نہیں تھا کہ جو شخص اس سے فارم ہاوس کرائے پر لینے آئیگا وہ ایک دہشتگرد ہے۔القاسم نے الریاض اخبار کومزید بتایا کہ دہشتگرد ایک خاتون کے ہمراہ آیا جس کا تعارف اس نے اپنی بیوی کے طور پر کرایا۔ وہ انتہائی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کررہا تھا۔ اس نے مجھ سے کہا کہ میں یہ مکان اپنی دوسری بیوی کیلئے لینا چاہتا ہوں۔ میں نے اس سے اس کی دستاویزات طلب کیں جس میں اس کا نام ح الجہنی لکھا تھا۔ اس نے مجھ سے ایک سال کا کرایہ نامہ بنوایا اور 2ماہ کا ایڈوانس دیا۔ اس دوران ہم نے کبھی اس سے اس کے بارے میں ایسی حرکات نہیں دیکھیں کہ ہمیں شک ہوتا کہ اسکا تعلق دہشتگردوں سے ہے۔ 
 

شیئر: