Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئٹزرلینڈ : برف کی دیوار منجمد دریا میں جاگری

  جنیوا ...... سوئٹزر لینڈ کے کسی علاقے میں اتاری گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص برف سے بن جانے والی اونچی دیوار پر چڑھنے کی کوشش کے دوران اس وقت نیچے جاگرا اور برف میں پھنس گیا جب اس نے برف کی دیوار پر کلہاڑی ذرا زور سے مار دی ۔ برف کی دیوار جو شاید جو چند دنوں کی برفباری کے نتیجے میں بنی تھی اتنے زور دار جھٹکے کی تاب نہ لاسکی اور ٹوٹ کر نیچے موجود یخ بستہ دریا میں جاگری۔ دیوار توڑنے والے شخص نے برف پر چلنے کیلئے نوکیلے کانٹوں والے جوتے پہن رکھے تھے جو بالعموم برفانی علاقوں میں پہنے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اسکا دورانیہ محض 50سیکنڈ کا ہے مگر اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ برف کی دیواریں توڑنا اتنا مشکل نہیں جتنا اپنی حفاظت کا بندوبست کرنا۔
 

شیئر: