Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: قاضی ھادی اور ڈاکٹر فرید کے اعزاز میں نشست

 
 پردیس میں روزگار سے منسلک رہتے ہوئے فن موسیقی کیلئے وقت نکالنایقینا ذہنوں میں تازگی کا سبب بنتا ہے، قاضی محمد ہادی 
 
حیدرآباد سے آئے ہوئے معروف تاجر قاضی محمد ہادی اور جدہ میں مقیم ڈاکٹر فرید خواجہ کے اعزاز میں جدہ کے معروف سنگر سید عبدالرافع نے انپی رہائش پر نشست کا اہتمام کیا ۔ چاند انصاری ، امجد حسین ، عامر غفار صدیقی ، اختر حسین ، فرحان ،محمد افتخار زبیر اور دیگر نے شرکت کی ۔سید عبدالرافع نے شرکاءکا  خیر مقدم کیا ۔حالات حاضرہ پر گفتگو کے بعد جدہ ناظم تقریب عامر صدیقی نے اپنے منفرد لب ولہجے اور اشعار سے مہمانوں کیلئے خیر مقدمی کلمات ادا کئے۔ میزبان سید عبدالرافع نے ساز پر محمد رفیع کے نغمے چھیڑے۔ فرمائش پر رفیع ، کشور اور مکیش کے گیتوں کو اپنی آواز میں پیش کیا ۔ ڈاکٹر فرید خواجہ نے کشور کے ان گانوں کو پیش کیا جنہیں" یاڈلنگ "کہا جاتا ہے جسے گانے کیلئے انتہائی مہارت درکار ہوتی ہے ۔سامعین نے ان کے اس انداز کو خوب سراہا ۔ چاند انصاری نے اپنی خوبصورت آواز میں جگجیت سنگھ کی غز لیں اور کئی مشہور سنگر زکے گانوں کو پیش کیا ۔ امجد حسین بیگ نے جہاں ہندی گانے پیش کئے وہیں تلگو زبان میں بھی خوبصورت نغمے سناکر داد حاصل کی۔عامر صدیقی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ۔ مہمان خصوصی قاضی محمد ہادی نے کہا کہ پردیس میں اپنے روزگار سے منسلک رہتے ہوئے فن موسیقی کیلئے وقت نکالنا اور اس طرح کی نشست کا اہتمام کرنا یقینا ذہنوں میں تازگی کا سبب بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل جدہ وطن عزیز سے آنے والوں کے استقبال اور پذیرائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔ انہوں نے آج کی تقریب کو یادگار قرار دیا۔ 

شیئر: