Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہر تعلیم اور ممتاز شاعرپروفیسر حسین سحر انتقال کرگئے

پاکستان رائٹررز فورم کے سابق صدر اور ولایت حسین گورنمنٹ اسلامیہ کالج ملتان کے سابق پرنسپل پروفیسر حسین سحر گزشتہ جمعرات کو ملتان میں انتقال کرگئے۔ ان کا شمار اپنے عہد کے ممتاز ماہرین تعلیم اور شعراءمیں ہوتا تھا۔ ان کی متعدد تصانیف نے اہل علم حلقوں سے خراج تحسین حاصل کیا تھا۔ مرحوم کچھ عرصہ مملکت میں بھی مقیم رہے جس کے دوران وہ پاکستان رائٹرز فورم کے صدر رہے ۔ ان کی وفات پر حلقہ¿ فکر وفن ریاض کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری جنرل سیکریٹری وقار نسیم وامق ، ڈاکٹر محمود باجوہ، محمد ارشد شیخ ، ڈاکٹر طارق عزیز، حافظ عبدالوحید ، فتح محمد ، ڈاکٹر حنا عنبرین طارق اور فرمان سلیم نے اظہار تعزیت ہوئے۔ اسے اردو ادب کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔ پاک سرزمین فورم کے چیف کو آرڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ شمشاد علی صدیقی نے اپنے پیغام میں پروفیسر حسین سحر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مرحوم کی رحلت مشرقِ وسطیٰ میں اردو کی ترویج پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔ مدینہ منورہ سے انٹلکچول فورم کے ڈاکٹر عابد علی اور ڈاکٹر خالد عباس نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: