Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر روبوٹ دل اور ڈرونز چھتریاں

لند ن ....... فیس بک پر آئے دن جدید ایجادات اور اختراعات کی تصویریں اور خبریں جاری ہوتی رہتی ہیں مگر اس ہفتے اس نے جو تصویریں جاری کی ہیں ان میں ”روبوٹ دل“، ”ڈرونز چھتریاں“ شامل ہیں۔ فیس بک نے صارفین کے مصرف کیلئے ایک ایساٹول روشناس کرادیا جسکی مدد سے کوئی بھی شخص اپنے فیس بک اکاونٹ کو ہیک نہیں کرسکتا۔ یہ آلہ 16.99پونڈ میں ہے ۔ اسکی مدد سے آنے والے پیغامات وغیرہ کی تصدیق بھی کی جاسکتی ہے۔ اسکے جھوٹے ہونے کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ یہ سیکیورٹی بندوبست یوبیکو کے نام سے امیزن پر دستیاب ہے جہاں تک روبوٹ دل کا تعلق ہے تو وہ ایک ایسا روبوٹ ساتھ ہے جو نازک حالات میں بھی آپ کے دل کی حرکت برقرار رکھ سکتا ہے خواہ یہ کچھ دیر قبل بند ہی نہ ہوچکا ہو۔ اس طرح ایک ڈرون چھتری بھی ہے جوبارش اور تیز دھوپ میں آپ کے سر پر سایہ کرتے ہوئے ساتھ چلتی رہیگی۔ فیس بک والوں نے فٹنس گیجٹ بھی روشناس کرایا ہے جس سے انسان زیادہ تیز رفتاری اور محفوظ طریقے سے دوڑنے کی تکنیک سیکھ سکتا ہے۔ جس ڈیزائنر نے اسے تیار کیا ہے وہ اس سے پہلے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اپنے پیرو ںکا خیال رکھنے کی ٹیکنالوجی بھی پیش کرچکا ہے۔ روبوٹ دل بنیادی طور پر ایک بازو ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں ا سکی کارکردگی کی نمائش بھی ہوچکی ہے۔ ڈرونز چھتریوں کی قیمت 12.99پونڈ بتائی جارہی ہے ۔ یہ 44میل فی گھنٹے کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔
 

شیئر: