Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوت فیصلہ کی کمی ،مٹاپے کی وجہ

ڈلاس .... ... ڈلاس کی ٹیکساس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مٹاپے کی نئی وجہ دریافت کرلی او رکہا ہے کہ آپ میں قوت فیصلہ کی کمی ہے یا کسی فیصلے پر زیادہ دیر تک آپ کیلئے قائم رہنا مشکل ہوتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ کا مقررہ حد سے زیادہ وزنی اور موٹا ہونا لازمی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ متلون مزاج افراد اور ہائی باڈی ماسک انڈیکس (bmi) کے درمیان بہت گہرا تعلق ہے۔ بہتر یہی ہے کہ کوئی بھی کام کرنے سے قبل اس بارے میں اچھی طرح سوچ لیا جائے ورنہ کسی بھی کام کو کرنے کے بعد اس بارے میں سوچنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ صحیح اور واضح فیصلے کے ساتھ کوئی قدم اٹھانے سے انسان دل کے دوروں ، ہائی کولیسٹرول ، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب سے بھی بچا رہتا ہے جبکہ وزن بڑھ جانے کے بعد یہ ساری بیماریاں ایک ساتھ حملہ آور ہوتی ہیںاور پھر انسان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کیا کرے۔
 

شیئر: