Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسے قدرت زندہ رکھے

  ایڈنبرا ......کہتے ہیں کہ قدرت جسے زندہ رکھے وہ زندہ ہی رہتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں 2انتہائی لاغر قسم کی جڑواں بہنوں کے ساتھ پیش آیا۔ جو محض 23ہفتے بعد پیدا ہوئی تھیں اور انکی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں کا عام اندازہ یہ تھا کہ جلد ہی یا چند دن میں مرجائیں گی۔ مگر وہ آج تک حیات ہیں۔ انکے بارے میں یہ بات خاص طور پر حیرت انگیز ہے کہ انکی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی تھی۔ وہ برطانیہ میں پیدا ہونے والی سب سے کم عمر جڑواں بہنیں ہیں۔پیدائش کے وقت انکا جسم اتنا نازک تھا کہ والدین انہیں کپڑے پہناتے ہوئے ڈرتے تھے۔ انہیں ریشمی کپڑے سے ڈھانپنے کی کوشش کرتے تھے۔والدین جیمز اور کلیئر نے بتایا کہ اتنا قبل از وقت پیدا ہونے والی بچیوں کو زندہ رکھ کر کبھی کبھی انکے ذہن میں کوئی خیال بھی آتا تھا کہ وہ کوئی جرم کررہے ہیں مگر وہ آج تک صحتمند ہیں۔

شیئر: