Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائرلیس ہیڈ فون تیا ر

  لندن ..... موٹرولا کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مکمل طور پر ایسے وائرلیس پلگز تیار کرلئے جن کی موجودگی میں ایئر پوڈز کی ضرورت نہیں رہیگی۔ موٹرولا کے بنائے ہوئے کیجٹ کی بیٹری 8گھنٹے تک پوری طرح چارج رہیگی اور اس سے آئی او ایس اور اینڈرائڈ گیجٹس کو بھی چلایا جاسکے گا جب سے ایپل نے بغیرسوچے سمجھے تقریباًآئی فون سیون سے 3.5ایم ایم والے ہیڈ فون جیک کو نکال کر الگ کیا ہے تب سے موسیقی کے شائقین کو متبادل تفریح کی سخت ضرورت پیش آرہی تھی اور وہ وائرلیس ہیڈ فون کی تلاش میں تھے اب موٹرولا نے انکی ضرورت پوری کرنے کا اعلان کیا ہے۔موٹرولا نے اپنے نئے وائرلیس ہیڈ فون کو میوزک ایڈیشنز کا نام دیا ہے اور اس وقت یہ صرف سفید رنگ کے خوبصورت پیک میں آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ وائرلیس ہیڈ فون بارش اور جاکنگ میں بھی کارآمد ثابت ہوگا۔ اسکی قیمت 149.99پونڈ ہے جو ایپل کے ایئر پوڈ سے کہیں سستا ہے

شیئر: