Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے آن لائن کیا کررہے ہیں

لندن ..... آگہی اور ادراک کے اس زمانے میں جتنی بھی حیرت انگیز واقعات نظر آئیں مگر حقیقت یہ ہے کہ آج بھی ہزاروں والدین یہ نہیں جانتے کہ انکے بچے آن لائن کیا کررہے ہیں اور نہ یہ علم ہوتا ہے کہ بچوں نے کس ویب سائٹ پر خود کو مصروف رکھا ہے۔ والدین کی ایک عرصے سے کوشش یہی رہی ہے کہ آن لائن تک بچوں کی رسائی محدود اور محفوظ حد تک رہے اسکے لئے ڈیجیٹل سیکیورٹی سسٹم بھی نافذ ہوا ہے مگر نتائج کوئی خاص سود مند نہیں۔ انٹل سیکیورٹی کے ماہرین نے دنیا بھر میں 13ہزار افراد کا جائزہ لیکر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 79 فیصد والدین کو ہمیشہ یہی تشویش ہوتی ہے کہ پتہ نہیں انکے بچے کیسی چیزیں دیکھ رہے ہیں یا کن باتوں میں پڑ گئے۔ صرف 60 فیصد ایسے ہیں جو آن لائن پر بچوں کے طرز عمل کی آگہی رکھتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کی تیاری میں ایک ہزار برطانوی والدین شامل ہیں جن میں سے 40فیصد کو علم ہوتا ہے کہ انکے بچے آن لائن کیا کررہے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر والدین واقعی یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے آن لائن پر فالتو یا نقصان دہ قسم کی سرگرمیوں میں مصروف نہ ہوں تووہ خود بھی محتاط رہیں اور ایسی حرکات سے گریز کریں۔
 
 
 

شیئر: