Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی نے 1500منفرد الفاظ ایجاد کرلئے

  کورشیم .... یہاں میلیسا مے نامی مہم جو ، ذہین اور ہوشیار لڑکی نے 3 سالہ کوششوں کے دوران ایک نئی زبان ایجاد کرلی ہے جسے اس نے اسکینا وانز کا نام دیا ہے۔ یہ زبان صرف 1500الفاظ پر مشتمل ہے اور یہ تمام الفاظ انتہائی منفرد اور عجوبہ قسم کے ہیں جو خود میلیسا نے وضع کئے ہیں مگر اسکا کہنا ہے کہ وہ اس زبان سے مطمئن ہے مگر دوسرے اسے نہیں سمجھتے۔ میلیسا نے کہا کہ اس نے جو کردکھایا ہے اسے وہ کوئی بہت بڑا کارنامہ نہیں جانتی تاہم اسکی کوششوں کی داد دینی چاہئے۔ ملیسیا چار زبانیں بول سکتی ہیں اور 9زبانوں کی تحریر باآسانی پڑھ سکتی ہے۔ ابھی اسکی عمر صرف 18سال ہے اور وہ جرمن، فرنچ ،اسپینش، پرتگالی، ناروچ، اطالوی، سویڈش اور ڈنمارک کی زبان بولتی ہے۔ اسکا کہناہے کہ وہ کیمبرج یونیورسٹی سے لسانیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے اور اسے یقین ہے کہ اسکی یہ صلاحیت اسکے عزائم کی تکمیل میں مدد گار ثابت ہوگی۔ اس نے جو زبان تخلیق کی ہے وہ عربی کی طرح دائیں سے بائیں چلتی ہے۔

شیئر: