Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادھوری نگلی ہوئی مچھلی

واواسی لیک ، انڈیانا ..... یہاں ماہی گیری کرنے والے 2بھائی جو ایک ساتھ مچھلیاں پکڑنے نکلے تھے واواسی کی منجمد جھیل کے نیچے ایک منظر دیکھ کر حیران اور ششد رہ گئے۔ منظر کچھ ایسا تھا کہ ایک مچھلی کسی دوسری بڑی سمندری مخلوق کے منہ میں اس طرح پھنسی ہوئی ہے کہ اسکا آدھا حصہ اس مخلوق کے منہ میں اور آدھا باہرہے اور یہ دونوں مخلوق شدید سردی سے منجمد ہونے والے پانی میں خود بھی منجمد ہوچکی ہیں۔ اس منظر کے حوالے سے دونوں بھائیوں نے جو فوٹیج تیار کی ہے اس کے اجراءکے فوری بعد اس حوالے سے کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس میں سب سے اہم سوال یہ اٹھایا گیا ہے کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے۔ ایلکس اور انٹن بابٹ نامی بھائیوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ عرصے سے اس علاقے میں مچھلیاں پکڑتے رہے ہیں اور مچھلیاں پکڑنے کازیادہ کام وہ منجمد جھیلوں پر انجام دیتے ہیں۔ پانی جم جائے تو اسکے نیچے موجود مچھلیوں کو پکڑنا بیحد آسان ہوجاتا ہے۔ جاری ہونے والی وڈیو میں دونوں بھائی اس آبی مخلوق کو نمایاں طور پر دکھانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں جنہوں نے اسے پہلی بار منجمد جھیل کے نیچے دیکھا تھا۔ ایلکس کا خیال ہے کہ شاید کچھ لوگوں نے اس مچھلی کو نگلنے والی مخلوق کو پکڑا ہو لیکن پھر اسے زخمی کرکے چھوڑ دیا اور اس طرح وہ مرگئی۔ مگرمرنے سے قبل اس نے ایک مچھلی کو نگلنے کی کوشش کی جو ادھوری نگلی جاسکی۔ گلوبل نیوز کا کہنا ہے کہ جو توضیح پیش کی جارہی ہے وہ عین ممکن ہے مگر اسکے لئے وقت کا بالکل صحیح استعمال بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر لمحے کا بھی فرق مچھلی کے منجمد ہونے ، دوسری آبی مخلوق کے حملہ کرنے اور ان ماہی گیر بھائیوں کی نظر پڑنے کے درمیانی وقفے میں واقع ہوتا تو شاید یہ صورتحال سامنے نہ آتی۔دونوں بھائیوں کا کہناہے کہ جب انہوں نے اس مخلوق کو مچھلی سمیت باہر نکالا تو اس میں سے بو اٹھ رہی تھی اسلئے انہوں نے تصویر بنانے کے بعد اسے فوراً پانی میں ڈال دیا۔
 

شیئر: