Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر عبدالغفور کے اعزاز میں پاکستان پیرنٹس گروپ کا الودا عیہ

الخبر ، دمام کی سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالغفور جو 38سال سے کنگ فہد اسپیشل اسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ ڈاکٹر عبدالغفور نہ صرف قابل اور فرض شناس معالج تھے بلکہ پاکستان پیرنٹس گروپ کے بانی ممبران میں بھی انکا شمار ہوتا تھا او رپاکستان پیرنٹس گروپ کے پلیٹ فارم سے انکی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ پاکستان پیرنٹس گروپ نے گزشتہ ہفتے ڈاکٹر عبدالغفور کے اعزاز میں کورنیش الخبر کے سبزہ زار پر الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر صاحب کو پی پی جی کے صدر مزمل شاہ نے تحائف پیش کئے تمام ممبران نے نیک تمناوں کے ساتھ دلی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں رخصت کیا۔ 

شیئر: