Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں ٹری مین سینڈروم کی مریضہ

ڈھاکا ..... بنگلہ دیش میں 10 سالہ بچی جلد کی شاذونادر ہونے والی بیماری ٹری مین سنڈروم بیماری میں مبتلا ہے جبکہ پلا سٹک سرجن ڈاکٹروں نے بیماری کی ابتدائی اسٹیج کے باعث بچی کی جلد صحت یابی کی توقع کا اظہار کیا ہے ۔ سہانا خاتون نامی بچی کے چہرے پر درختوں کی چھال نما ڈاٹس اگ رہی ہیں ۔ بچی کا علاج کرنے والی لیڈی ڈاکٹر سمانتا لال سین نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں ٹری میں سئینڈروم کے ایک درجن سے بھی کم مریض ہیں جو تمام مرد ہیں تاہم سہانا خاتون انمی یہ پہلی ٹری مین سینڈروم کی پہلی مریضہ ہے جس کی تھوڑی ناک اور کان پر ڈارٹس ہیں۔ لیڈی ڈاکٹر سین نے بیماری کی ابتدائی اسٹیج کے باعث بچی کی جلد صحت یابی کی توقع کا اظہار کیا ہے ۔ بچی کے والد نے کہا ہے کہ وہ غریب شخص ہے اور ڈاکٹروں کو اس کی خوبصورت بچی کا علاج سرکاری خرچ پر کرنا چاہیئے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیشی داکٹروں نے حال ہی میں ٹری مین سینڈروم میں مبتلا ایک بنگلہ دیشی شخص کا کامیاب علاج کیا ہے جس کے ڈاکٹرون کو مختلف اوقات میں جلد کے 16 پیچیدہ آپریشنز کرنا پڑے اور وہ اب روبہ صحت ہے۔ 
 

شیئر: