Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں کسی بھی پارٹی نے الیکشن کیلئے غریبوں کو امیدوار نہیں بنایا

لکھنؤ- - - - -- چاہے بی جے پی ہو، بی ایس پی یا پھر حکمراں سماج وادی پارٹی، تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو غریبوں کا مسیحا بتانے سے کبھی نہیں چوکتیں۔ لیکن اگر انتخابات میں امیدواروں کی بات کریں تو تمام جماعتوں نے غریبوں کے ووٹ کو اپنے پالے میں کرنے کے لئے کروڑ پتی امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔اترپردیش میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 15 اضلاع کی 73 سیٹوں پر 11 فروری کو ہونی ہے۔ اس کے لئے تمام جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی بھی داخل کردئیے۔ پہلے مرحلے میں امیدواروں کی طرف سے دائر کئے گئے حلف ناموں کے مطابق اس بار مغربی اتر پردیش سے 10، 20 یا 100 نہیں بلکہ 231 امیدوار ایسے ہیں جو کروڑ پتی ہیں۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ غریبوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کی سیاست کا دم بھرنے والی بی ایس پی نے سب سے زیادہ کروڑ پتی امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی ایس پی کے ٹکٹ پر اس بار 52 امیر امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں۔ وہیں سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے 44، بی جے پی نے 37 اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) نے 31 کروڑپتیوں کو ٹکٹ دیا ہے۔

شیئر: